شہری کو ہراساں کرنے والے پولیس کانسٹیبل کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

June 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس طارق ندیم نے جائیداد کے تنازع پر شہری کو ہراساں و پریشان کرنے والے پولیس کانسٹیبل کیخلاف درخواست ایس ایچ او تھانہ سرور شہید کی یقین دہانی پر نمٹا دی ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او نے رپورٹ جمع کرائی کہ پیٹشنر کسی مقدمہ میں ملوث نہیں اور نہ ہی اسے ہراساں کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں عدالت میں پٹیشنر مظفر اقبال نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسکی والدہ اور ماموں کے درمیان وراثتی جائیداد کی تقسیم کا تنازع ہے، جس پر ایس ایچ او چوک سرور شہید ہراساں کررہا ہے جسے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔