متحدہ اپوزیشن کا آج کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

June 25, 2021

اپوزیشن ارکان کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ چار بجے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں کے 14 ارکان پانچویں روز بھی تھانے میں موجود ہیں، اراکین نے گرفتار کرنے یا درج مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 18 جون کو بجٹ اجلاس کے دوران 17اراکین اسمبلی کے خلاف اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیاگیا تھا۔