قصور: ٹرک اور اینٹوں سے بھری ٹرالی میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق

June 25, 2021

قصور کے علاقے پھول نگر میں ٹرک اور اینٹوں سے بھری ٹرالی میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار ٹرک اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے میں ٹرک میں سوار محسن اور شبیر موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے۔

مرنے والے افراد کا تعلق وہاڑی سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد سے برآمد ہونے والے دو لاکھ 86 ہزارروپے اور دیگر سامان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔