کراچی:گلبائی پر کھدائی سے گیس کی مین لائن کو نقصان

June 25, 2021

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلبائی سائٹ پر کھدائی کی مشینری نے 8 انچ مین گیس سپلائی پائپ لائن کو نقصان پہنچایا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ کسی بھی امکانی حادثے سے بچنے کے لیے گیس کی مین سپلائی عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق گیس سپلائی معطل کیے جانے کے بعد گلبائی، ماڑی پور، منوڑا، بابا بھٹ آئی لینڈ اور اطراف میں گیس سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی کی ٹیکنیکل ٹیم نے مرمتی کام شروع کر دیا ہے۔