ہیریسن فورڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

June 25, 2021

معروف ہالی ووڈ اداکار ہیریسن فورڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

78 سالہ اداکار ہیریسن فورڈ فلم انڈیانا جونز 5 کی شوٹنگ کے دوران فائٹ سین کے لیے ریہرسل کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

اداکار ہیریسن فورڈ کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا تاہم فلم کی پروڈکشن جاری ہے جبکہ آئندہ ہفتوں میں ضرورت پڑنے پر شوٹنگ کے شیڈول میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

ہیریسن فورڈ مکمل صحت یاب ہونے تک فلم سیٹ پر نہیں آسکیں گے، فلم کی پروڈکشن جاری ہے تاہم شوٹس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

فلم انڈیانا جونز 5 کی شوٹنگ گزشتہ ماہ سے برطانیہ میں جاری ہے۔