لاہور، گھر کی کھدائی کے دوران لاش برآمد

June 25, 2021

لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے نواب ٹاؤن سے گھر کی کھدائی کے دوران لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مالک مکان کے مطابق گھر میں 3 مہینے قبل کرایہ دار رہتے تھے، اُن کے جانے کے بعد گھر کی مرمت کیلئے کھدائی کرواتے وقت گھر کے صحن کی کھدائی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ سابق کرائے داروں کی تلاش جاری ہے۔