سونیا کبھی کسی کا دل دُکھانے والی بات نہیں کرسکتی: یاسر حسین

June 25, 2021

معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کا اداکارہ سونیا حسین کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ کبھی کسی کا دل دُکھانے والی بات نہیں کرسکتیں۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکارہ سونیا حسین کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’سونیا میری بہتریں دوست ہونے کے ساتھ ایک کمال کی اداکارہ اور نرم دل انسان بھی ہے۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’میرے خیال میں وہ کبھی کسی کو ایسی بات نہیں کہے گی جس سے کسی کا دل دُکھے۔‘

خیال رہے کہ اداکارہ متھیرا نے کچھ روز قبل سونیا حسین کی جانب سے فادرذ ڈے پر والد کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے ایک ریکارڈڈ کال سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ سونیا صرف دکھاوا کرتی ہیں۔

اداکارہ متھیرا نے اس بات کا انکشاف بھی کیا تھا کہ جب وہ آئی پی پی اے ایوارڈز کے لیے لندن جا رہی تھیں تو دورانِ سفر سونیا نے ان کی شکل و صورت کا مذاق اُڑایا تھا۔

واضح رہے کہ اس واقعہ کے بعد اداکارہ سونیا کی جانب سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ متھیرا اُن کے بارے میں غلط فہمی کا شکار تھیں جسے انہوں نے متھیرا سے کال پر بات کر کے دور کردیا ہے۔