کراچی: تیز ہوا چلنے، بوندا باندی کا امکان

June 25, 2021

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود، تیز ہوائیں چلنے اور صبح و رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں آج جنوب مغرب کی سمت سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔