لاہور دھماکا: کراچی میں پیٹر پال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ

June 25, 2021

لاہور دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں سیکیورٹی اداروں نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں ایک ملزم پیٹر پال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پیٹر پال ڈیوڈ بحرین میں اسکریپ اور ہوٹل کا کاروبار کرتا ہے۔

ڈیوڈ نے اپنی فیملی کو 2010ء میں بحرین سے پاکستان منتقل کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم ڈیڑھ ماہ پہلے بحرین سے کراچی پہنچا تھا، ان ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈیوڈ نے 3 مرتبہ لاہور کا دورہ کیا۔

تحقیقاتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملز م پیٹر پال ڈیوڈ 3 بار لاہور جانے کے دوران مجموی طور پر 27 دن لاہور میں مقیم رہا۔

لاہور میں قیام کے دوران اس کے مختلف افراد سے رابطوں کے شواہد ملے ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے پاکستان آنے کے دوران ڈیوڈ کا امیگریشن ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔