نیلم منیر کے انسٹا گرام پر 5 ملین فالوورز ہوگئے

June 25, 2021

پاکستان کی خوبرو فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی خوبصورت سیلفی شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں جاندار اداکاری کے سبب شائقین کے دل جیتنے والی اداکارہ نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ روزانہ صبح شوٹنگ کے لیے سیٹ پر جاتے ہوئے کیسا محسوس کرتی ہیں۔


انسٹا گرام پر 5 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نیلم منیر کا سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’روزانہ صبح ڈرامہ شوٹنگ کے لیے سیٹ پر جانا بھی اُن کے لیے ایک نیا تجربہ ہوتا ہے۔‘

نیلم منیر کی جانب سے شیئر کی گئی اس سیلفی پر ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں۔

نیلم منیر کی سیلفی پر اُن کے مداحوں اور فالوورز سمیت شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔