عامر لیاقت دوسری طلاق کی خبریں پھیلانے والوں پر برہم

June 25, 2021

معروف اینکر پرسن اور پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت نے اپنی طلاق کی بےبنیاد خبریں لگانے والی ویب سائٹ کو عدالت لے جانے کی دھمکی دے دی۔

شوبز ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر لیاقت کی طوبیٰ عامر سے طلاق ہوگئی ہے۔


عامر لیاقت اپنی طلاق کے حوالے سے بےبنیاد خبر دیکھ کر سیخ پا ہوگئے، اور ٹوئٹ میں عدالت تک لے جانے کا کہہ دیا۔

عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’آپ کو اس بات کی کی کس نے تصدیق کی؟‘

عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ میں آپ کو جلد عدالت کے نوٹس بھجواؤں گا۔

واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی تیسری شادی اور طوبیٰ عامر سے علیحدگی کی خبریں بڑی تعداد میں زیرگردش ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کی تھی، عامر لیاقت نے دوسری شادی طوبیٰ عامر سے کی ہے۔