اکشے کمار کی نئی فلم کے گانے ’فی الحال 2-محبت‘ کی پہلی جھلک جاری

June 25, 2021

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کے گانے ’فی الحال 2-محبت‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا ہے، جوکہ اکشے کمار کی فلم ’فی الحال‘ کے مشہور ٹائٹل سانگ کا دوسرا حصہ ہے۔

اداکار اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی فلم کے گانے ’فی الحال 2-محبت‘ کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔


اکشے کمار نے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور یہ درد بھرا سلسلہ ابھی جاری ہے۔‘

انہوں نے گانے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر فی الحال نے آپ کے دلوں کو چُھوا تھا تو فی الحال 2-محبت آپ کی روح کو چُھونے والا ہے۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’یہ اس گانے کی پہلی جھلک ہے، ہمارے ساتھ رہیں کیونکہ اس گانے کا ٹریلر 30 جون کو ریلیز ہونے جارہا ہے۔‘