’خدا اور محبت‘ کے گانے نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

June 25, 2021

سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا گایا ہوا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) ’تن جھوم جھوم من جھوم جھوم‘ 4 ماہ کے کم عرصے میں یو ٹیوب پر 10 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

جیو کے سپر ہٹ ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے اس گیت کی موسیقی نوید ناشاد نے دی ہے۔

سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا ڈراموں کے او ایس ٹی گانے میں دور تک کوئی مقابل نظر نہیں آتا، وہ اب سینکڑوں ڈراموں اور فلموں کے لیے آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

وہ پاکستان کے پہلے فن کار ہیں جنہیں سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھا گیا ہے اور ان کا گایا ہوا گیت ’ضروری تھا‘ کو یوٹیوب پر سو کروڑ سے زائد بار دیکھا اور پسند کیا گیا ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونی ورسٹی سے موسیقی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے گائے ہوئے زیادہ تر گیت روماوی اور محبت سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان کے گائے ہوئے گانوں کو فلموں اور ٹیلیویژن ڈراموں میں غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی ہے۔