لاہور: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

June 25, 2021

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجواں جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان طارق موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے، پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔

حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔