علی ظفر نے جسٹن ٹروڈو کے فیصلے کی حمایت کردی

June 25, 2021

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے نفرت آمیز تقاریر کو جرم قرار دینے اور اس کی سزا کے طور پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے نفرت آمیز تقاریر سے متعلق فیصلے کی ایک خبر شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بالکل اسی اقدام کی ضرورت تھی، اس پر یہاں (پاکستان) میں بھی عمل کیا جانا چاہیے۔‘

علی ظفر نے مزید لکھا کہ ’نفرت انگیز تقریر آزادی اظہار اور بنیادی حقوق کے ہمارے منشور کی بنیادی اقدار سے براہ راست تضاد رکھتی ہے۔‘

انہوں نے اٹارنی جنرل کینیڈا ڈیوڈ لمیٹی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’نفرت انگیز تقریر لوگوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے خطرہ ہے، خاص طور پر جب ہدف ایک کمزور فرد یا برادری ہو تو یہ انہیں خاموش اور خوف زدہ کرتی ہے۔‘