ملکہ برطانیہ شہزادی ڈیانا کے مجسمے کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کریں گی؟

June 25, 2021

ملکہ الزبتھ دوئم اگلے ہفتے کینسنگٹن پیلس میں شہزادی ڈیانا کے نئے مجسمے کی تقریبِ رونمائی میں شرکت نہیں کریں گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ملکہ برطانیہ کی اسکاٹ لینڈ میں موجودگی کی وجہ سے اگلے ہفتے کینسنگٹن پیلس میں منعقدہ شہزادی ڈیانا کے نئے مجسمے کی تقریبِ رونمائی میں شرکت نہیں کریں گی۔

شہزادہ ہیری، جو اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور اپنے دو بچوں کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں ، یکم جولائی کو ہونے والی مجسمے کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کے لیے برطانیہ واپس آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ، جب شہزادہ ہیری برطانیہ واپس آئیں گے تو ان کے والد شہزادہ چارلس بھی اسکاٹ لینڈ میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ معروف امریکی میزبان اوپرا ونفری کو تہلکہ خیز انٹرویو دے کر برطانیہ میں کئی دہائیوں سے قائم بادشاہت کو بدترین بحران سے دوچارکرنے کے بعد شہزادہ ہیری کا یہ برطانیہ کا دوسرا دورہ ہوگا ۔