دنیا: کورونا وائرس سے 1 دن میں 9 ہزار 9 سو سے زائد اموات

June 25, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار 9 سو سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 8 لاکھ 33 ہزار 446 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 17 ہزار 623 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 14 لاکھ 49 ہزار 884 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 81 ہزار 3 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 54 لاکھ 65 ہزار 939 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 18 ہزار 685 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 64 ہزار 956 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 49 لاکھ 74 ہزار 357 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 884 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 88 لاکھ 71 ہزار 914 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 93 ہزار 338 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 1 لاکھ 34 ہزار 445 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 9 ہزار 282 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 82 لاکھ 43 ہزار 483 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 906 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 64 ہزار 329 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 32 ہزار 64 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 54 لاکھ 9 ہزار 88 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 417 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 93 ہزار 248 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 48 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 46 لاکھ 84 ہزار 572 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 91 ہزار 438 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 43 لاکھ 50 ہزار 564 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 362 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 55 ہزار 700 ہو گئے۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 2 ہزار 636 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 40 لاکھ 60 ہزار 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 730 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 390 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 100 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 693 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 52 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 13 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد کے قریب رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 907 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 921 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 29 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 97 ہزار 834 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 924 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 43 لاکھ 25 ہزار 8 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 6 ہزار 290 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 288 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔