میامی :12 منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک،99 لاپتہ

June 25, 2021

امریکی شہر میامی میں گزشتہ روز 12 منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک ،جب کہ 99 افراد لاپتہ ہیں۔

امریکی حکام کےمطابق میامی میں 12 منزلہ رہائشی عمارت کےمقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، میامی DADE COUNTY کےمیئرنے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ اب تک 102افراد کے مقام کا پتہ لگایا جاچکاہے وہ محفوظ ہیں ، جب کہ 99 افراد لاپتہ ہیں ۔

زرائع کےمطابق 40سال پرانی رہائشی عمارت کے گرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔