پاکستان امریکا سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان

June 25, 2021


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان امریکا سے مہذب تعلقات کا خواہاں ہے، ایسے تعلقات جو دو ملکوں کے درمیان ہونے چاہئیں۔

امریکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکا سے تجارتی تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، پاک امریکا تعلقات میں عوام نے بھاری قیمت چکائی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان کے تعاون کو ناکافی سمجھا، امریکا سمجھتا تھا امداد کے بدلے پاکستان اسکی ایما پر کام کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑی، پڑوسی ملک بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں۔