کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن پر علاقہ مکینوں کا عملے پر حملہ

June 25, 2021


کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ریلوے کی زمین پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جیسے ہی آپریشن شروع کیا گیا تو علاقہ مکینوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اس دوران جمشید ٹاؤن میں برساتی نالے کے اطراف قائم تعمیرات گرادی گئیں۔

پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے عملے پر حملہ کردیا، جس سے تین پولیس اہلکار اور دو مقامی افراد زخمی ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا۔