پولیس کا کچے میں سرچ آپریشن، 2 تاجر بازیاب، 5 ملزمان گرفتار

June 27, 2021

خیرپور (بیورو رپورٹ) خیرپور پولیس نے دریائے سندھ کے کچے کے کھمبڑا بیلو کے جنگلات میں سرچ آپریشن کرکے دو مغوی تا جروں محمد حسن راجپر اور بشیر احمد مجیدانو کو بازیاب کرالیا جبکہ سرچ آپریشن میں دو مرکزی ملزمان سمیت پانچ اغواکار اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے۔ یہ بات ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک نے ایس پی آفس میں پریس کانفرنس میں بتائی۔ ظفر اقبال ملک نے بتایا کہ اطلاع پر سرچ آپریشن میںدونوں مغویوں کوبازیاب کرالیا گیا گرفتار کئے جانے والے دو مرکزی ملزمان سمیت پانچوں گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہےملزمان نے اہم انکشافات کئے ہیں۔