ٹنڈوآدم :اے ایس پی ایاز حسین کی یادگار شہدا پر حاضری

June 27, 2021

ٹنڈوآدم (نامہ نگار) ٹنڈوآد م میں تعینات ہونیوالے اے ایس پی ایاز حسین نے 15 مددگار سینٹر پر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی دعا کی اس موقع پر پولیس کے دستے نئے اے ایس پی کو سلامی دی اس موقع پر ایس ایچ او سٹی محمد جمن کھوسو، 15 انچارج اعظم بھنگوار، ٹریفک انچارج داؤد ڈیرو، نور خان گورچانی سمیت دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر اے ایس پی ٹنڈوآدم ایاز حسین نے 15 مددگار کے جوانوں سے اپنے خطاب میں کہا آپ اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر ادا کریں اور اپنے گشت کے دوران سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ پر کڑی نظر رکھیں کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ہے بعدازاں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اولین ترجیح امن و امان کا قیام اور جرائم کا خاتمہ ہے۔