کورونا سرٹیفکیٹ رکھنے والے سیاحوں کو ہی گلگت آنے کی اجازت ہوگی

June 29, 2021

کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سیاحوں کے گلگت شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

گلگت کی انتظامیہ کی جانب سے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بغیر ویکسی نیشن ہوٹلوں میں کام کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔