طالبان نے شمالی افغانستان میں کنٹرول کا آغاز کردیا، پاکستانی سفیر

July 05, 2021

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہاہے کہ طالبان نے نیٹو امریکی انخلا کے بعد شمالی افغانستان میں کنٹرول لینے کا آغاز کیا ہے۔

منصور احمد خان نے کہا کہ اگر فوجی حل کی کوشش کی جائے گی توخانہ جنگی میں اضافہ ہوگا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان میں کوئی فیورٹس نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی پیغام طالبان کو بھی ہے کہ تمام افغان لیڈرز کو مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔