اگر کوئی غسل میں منہ اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے؟

July 09, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔میں نے غسل کیا ،لیکن کلی اور ناک میں پانی ڈالنا بھول گیا تھا ،اب کیا کروں؟

جواب:۔فرض غسل میں اگر کوئی شخص ناک میں پانی ڈالنا یا کلی کرنا بھول جائے تو یاد آنے پر جو فرض رہ گیا ہے، اسے اد کرلے، یعنی ناک میں پانی ڈال لے یا کلی کرلے، اس سے غسل ہوجائے گا، از سرِ نو پورے غسل کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے، اور اس دوران جو نمازیں پڑھی گئی ہیں ،اگر وہ نفل ہیں تو ان کا اعادہ لازم نہیں ہے، اور اگر فرض ہیں تو ان کا اعادہ ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk