مغرب کی طرف سفر کرتے ہوئے سورج دوبارہ نظر آجائے؟

July 09, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ایک شخص مغرب کی نماز ادا کرکے ہوائی جہاز میں سوار ہوا، جہاز مغرب کی طرف اتنا تیز چلا کہ آفتاب دوبارہ نظرآنے لگا تو کیا اس پر مغرب کی نماز دوبارہ واجب ہوگی؟

جواب۔ایک دن میں مغرب کی نماز ایک مرتبہ ہی ادا کرنا فرض ہے، لہٰذا اگر کوئی شخص سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی نماز پڑھ لے تو اب اسی دن دوبارہ اس پر مغرب کی نماز فرض نہیں ہوگی، چاہے وہ سفر کر کے ایسے مقام پر پہنچ جائے ،جہاں ابھی سورج غروب نہ ہوا ہو۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk