لڑکا، لڑکی تشدد کیس: پانچواں ملزم عدالت میں پیش

July 10, 2021

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے کیس میں گرفتار پانچویں ملزم کو جوڈيشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی، یہ ویڈیو میں نظر نہيں آیا، شناخت کروانی ہے۔

عدالت نے پوچھا ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا گيا؟۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ مرکزی ملزم سمیت دیگر ملزمان نے اس کا نام لیا، عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔