کوٹ ڈیجی، دو مختلف برادریوں میں الگ الگ تصادم، 16 افراد زخمی ہوگئے

July 11, 2021

خیرپور (بیورو رپورٹ) کوٹ ڈیجی کے قریب دو برادریوں میں الگ الگ تصادم، 16 افراد زخمی ہوگئے۔ گوٹھ ملکو واہن میں سہتا برادری اور گوٹھ کریم ڈنو بھنبھرو میں بھنبھرو برادری میں تصادم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ڈیجی کے قریب دو برادریوں میں برادری تنازع پر الگ الگ تصادم ہوئے ،جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو کنب، کوٹڈیجی اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ پہلا تصادم گوٹھ ملکو واہن میں سہتا برادری کے دو گروپوں میں ہوا جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں میں حماداللہ سہتو، آفتاب سہتو، عامر سہتو، منصور سہتو، محمد عمر سہتو، محمد فضل سہتو اور سارنگ سہتو زخمی ہوگئے جبکہ گوٹھ کریم ڈنو بھنبھرو میں بھنبھرا برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں چار عورتوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں محمد بچل، نوید احمد، ممتاز علی، غلام مرتضیٰ، مسماۃ زرینہ، مسماۃگل بانو، مسماۃ گل خاتون اور مسماۃمومن خاتون شامل ہیں۔ دونوں دیہات میں برادری تصادم کی وجہ سے کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔