حیدرآباد میں چوڑی سازی سے متعلق نمائش جلد ہوگی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر

July 13, 2021

حیدرآباد (اے پی پی)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد نے صدر سلیم الدین قریشی کی قیادت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی ڈی اے پی عاشق حسین کھوسو کے ساتھ شادمان گلاس بینگلز انڈسٹری کا دورہ کیااس دوران عاشق حسین کھوسو نے کہا کہ چیمبر کے اشتراک سے کئی نمائشیں حیدرآباد میں منعقد کی جائیں گی جس میں چوڑی صنعت سے متعلق نمائش شامل ہوں گی اور اُن نمائش میں غیر ملکی تاجر بھی شریک ہوں گے جس سے چوڑی کی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا شادمان انڈسٹری کے مالک ظہیر الدین صدیقی نے چیمبر کے وفد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا استقبال کیا اور انڈسٹری کا تفصیلی دورہ کراتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے درخواست کی کہ چوڑی کی سدائی جوڑائی کے لئے مشینری درکار ہے جس کی مالیت 25 سے 30 لاکھ روپے ہے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ مشینری درآمد کی کوٹیشن چیمبر کو ارسال کی جائے، چیمبر وہ کوٹیشن ٹی ڈ ی اے پی کو بھیجا گااُنہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی مشینری منگوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے صدر چیمبر نے کہا کہ چوڑی کی سب سے بڑی صنعت حیدرآباد میں ہے اور یہاں کی بنی ہوئی چوڑی ملکی اور غیر ملکی سطح پر بہت مانگ رکھتی ہے چوڑی کی صنعت سے وابستہ تاجر اِس کو غیر ملکی سطح پر فروغ دینے کے لئے توجہ دیں کیونکہ یہ زرمبادلہ میں اضافے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت چوڑی کی صنعت کو مکمل گیس کے ساتھ گیس میں ریلیف فراہم کرے اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائےوفد میں سابق صدر محمد اکرم انصاری، سب کمیٹی برائے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے کنونیئر احمد حسین شیخ اور محمد یاسین خلجی شامل تھے۔