آزاد کشمیر میں علی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھراؤ، سیکیورٹی گارڈز کی ہوائی فائرنگ

July 15, 2021


جہلم ویلی میں کھن بندوے کے مقام پر وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کے سیکیورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی، جبکہ مشتعل افراد نے علی امین گنڈاپور کے قافلے پر انڈے بھی پھینکے۔

واقعے کے بعد ڈنڈا بردار مشتعل افراد نے شاہراہ سری نگر بند کردی۔

مظفرآباد علی امین گنڈا پور چناری جلسہ سےخطاب کیلئے روانہ ہوگئے۔