اسٹاک مارکیٹ، کاروبار میں تیزی، 136 پوائنٹس کا اضافہ

July 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار حصص پر سے مندی کے بادل چھٹ گئے بعد ازاں کاروبارمثبت زون میں داخل ہوگیا۔کے ایس ای100انڈیکس 47400 پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر47600کی سطح پر پہنچ گیا ارور انڈیکس میں 136 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 13ارب64 کروڑروپے سے زائد کا فائدہ پہنچا ۔ 54فیصد سے زائد شیئرز کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا اور انڈیکس 47491پوائنٹس سے نیچے گر کر 47388پوائنٹس پر آگیاتاہم بعد ازاںٹیلی کام ،پاور، کمیونیکیشن، فوڈ، پیٹرولیم سمیت دیگر سرگرم سیکٹر کے حصص میں نمایاں خریداری کے سبب انڈیکس 47628پوائنٹس پر جا پہنچا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں136.79پوائنٹس بڑھ کر47628.26پوائنٹس ہو گیا ۔کے ایس ای 30انڈیکس73.33پوائنٹس اضافے سے 19002.93پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس54.70پوائنٹس بڑھ کر54.70پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 379.77پوائنٹس اضافے سے77259.56پوائنٹس بند ہوا ۔ کاروباری اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 13ارب64کروڑ 51 لاکھ 49 ہزار 968 روپے بڑھ کر 82 کھرب 97 ارب 18 کروڑ 82 لاکھ 888روپے ہو گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 50کروڑ62لاکھ96ہزار200حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کوبدھ کو 50کروڑ82لاکھ 83ہزار755شیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔مارکیٹ میں گزشتہ روز425کمپنیوں کے شیئرزکاکاروبار ہوا جس میں سے234کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،174میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام5کروڑ8لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ 89 لاکھ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 3کروڑ 63 لاکھ، پاکستان بلک انٹرنیشنل کے3 کروڑ33لاکھ، ٹی پی ایل پراپرٹیز کے 2 کروڑ 30 لاکھ،یونٹی فوڈز لمٹیڈکے2کروڑ28لاکھ حصص کے سودوں کے اعتبار سے سرفہرست رہے ۔