این آئی ٹی ایل نے مالی نتائج کا اعلان کردیا

July 16, 2021

کراچی(جنگ نیوز) نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ (این آئی ٹی ایل) نے 30جون 2021 کو ختم ہونے والے سال کے دوران اپنے زیر انتظام فنڈز کے نتائج کا اعلان کردیا۔ فلیگ شپ این آئی (یو) ٹی نے گزشتہ سال کے 1.29 روپے کے منافع کے مقابلہ میں 1.61روپے فی یونٹ نقد منافع کا اعلان کیا۔ فی یونٹ 1.61 روپے پر منافع کی ادائیگی یونٹ ہولڈرز کو 1.38 ارب روپے کے برابر ہو گی۔ زیر غور سال کے دوران فنڈ کو 6.80 فیصد سالانہ منافع ملا۔ مالی سال 21 کے دوران این آئی ٹی منی مارکیٹ فنڈ کے خالص اثاثوں میں تقریباً 155 فیصد کا اضافہ ہوا۔