ٹی وی اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کر گئیں

July 17, 2021

لاہور(مانیٹرنگ سیل )ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔سلطانہ ظفر نے سرکاری ٹیلی وژن سے نشر ہونے والے تنہائیاں، عروسہ اورآخری چٹان جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی ۔انکا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا جہاں وہ ایک بوتیک چلاتی تھیں۔اداکارہ کی موت کی وجہ اب تک پتا نہ چل سکی اور نہ ہی اس حوالے خاندانی ذرائع سے کچھ معلوم ہو سکا۔سوشل میڈیا پرسلطانہ ظفر کی موت کی خبر کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔