جیکب آباد: نیب ٹیم پر حملہ کیس، عدالت نے 9 ملزمان کو جیل بھیج دیا

July 18, 2021

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں نیب ٹیم پر حملے کے کیس میں گرفتار 9ملزمان کو عدالت نے جیل بھیج دیا،پولیس دیگر ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی،دو سو سے زائد ملزمان کے خلاف نیب ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کے لئے چھاپے کے دوران نیب ٹیم سکھر پر ہونے والے حملے اور تشدد کیس میں گرفتار ملزمان جاوید مینگل،ولی جکھرانی،عامر بھٹی،دیدار جکھرانی، سجاد، ارسلان سمیت 9ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر فرسٹ سول جج امتیاز لاکھیر کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا دوسری جانب نیب سکھر کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ سول لائین تھانے پر دو سو سے زائد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا لیکن پولیس صر نو ملزمان گرفتار کر سکی دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے کوئی پشیرفت نہیں کی جا سکی ہے نیب ٹیم پرحملے اور تشدد کی ویڈیو میں ملزمان کی آسانی سے نشاندہی کی جا سکتی ہے۔