میرپورخاص، آزاد جموں کشمیر کے انتخابات کیلئے دو پولنگ اسٹیشنز قائم کر دئیے گئے

July 18, 2021

میرپورخاص( محمد خالد) میرپورخاص میں آزاد جموں کشمیر کے انتخابات کیلئے دو پولنگ اسٹیشنز قائم کردئیے گئے ہیں ،جہاں 25جولائی کو139رجسٹرڈ کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ میرپورخاص میں دونوں پولنگ اسٹیشنز گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائر سیکنڈری اسکول میں قائم کئے گئے ہیں۔ روشن علی مستوئی کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔ اے آر او کے مطابق حلقہ40کشمیریوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 103 ہے۔اس حلقے میں خواتین ووٹرز 45 اور مرد ووٹرز کی تعداد 58 ہے جبکہ حلقہ 34 جموں ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کُل تعداد 36ہے۔اس حلقے میں خواتین ووٹرز 18 اور مرد ووٹرز کی تعداد بھی 18 ہے۔