چیف سیکرٹری کی زیرصدارت صوبائی سلیکشن بورڈ کااجلاس

July 20, 2021

کوئٹہ(خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف گریڈز میں ترقیوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل ارباب محمد طاہر کاسی، ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی معین الرحمن و دیگر نے شرکت کی اجلاس بلوچستان ہائیکورٹ کی ہدایت پر بلایا گیا تھا جس میں پروموشن کیسز پر ہائی کورٹ کے تحفظات پر تفصیلی بحث کی گئی اور طے پا یا اس حوالے سے قانونی نکات پر مزید بحث کرکے ایک مکمل لائحہ عمل تیار کریں گے اگر ضرورت پڑی تو اس بارے میں ہائی کورٹ سے رجوع کرکے رہنمائی حاصل کی جائے گی۔