نشتر ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز کا وائس چانسلر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

July 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز کا وائس چانسلر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے میں گیٹ پر سکیورٹی گارڈز نے محمد کامران کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ نشتر ہسپتال ویونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز مسعود ہفتہ کی روز سکیورٹی گارڈ محمد توقیر کے ساتھ انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے وی سی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرہ کے دوران وی سی ڈاکٹر اعجاز مسعود نے پہنچ کر مظاہرین سکیورٹی گارڈز سے اپنے رویئے پر معذرت کی۔