سابقہ ناظمین اور کونسلروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

July 20, 2021

پشاور( وقائع نگار) ارباب زرک خان خلیل کی قیادت میں پلوسی علاقے کے مختلف سیاسی جماعتوں کے سابقہ ناظمین اور کونسلروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارباب زرک خان خلیل نے کہا کہ میں اپنے حلقہ کی خدمت کے لئے ہر وقت تیا رہو ں اور انشاء اللہ عوام کا بھر پور ساتھ دینگے ۔ نئے شامل ہونیوالوں میںعوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ ناظم یوسی 41 پلوسی حاجی نیک اختر خلیل، نیبر ہوڈ 115 پلوسی سابقہ جنرل کونسلر نواز خان (عوامی نیشنل پارٹی)،نیبر ہوڈ 115 پلوسی سابقہ امیدوار برائے یوتھ کونسلر سیف اللہ (جماعت اسلامی) ، نیبر ھوڈ 116 پلوسی الوزئی سابقہ نائب ناظم لیاقت علی (پاکستان تحریک انصاف)، نیبر ھوڈ 116 پلوسی الوزئی سابقہ جنرل کونسلر (پاکستان تحریک انصاف)،نیبر ھوڈ 116 پلوسی الوزئی سابقہ یوتھ کونسلر کمال الدین (جماعت اسلامی) اور نیبر ھوڈ پلوسی الوزئی سابقہ کسان کونسلر مسلم خان (جماعت اسلامی) شامل ہیں۔