بھارت:8 ٹانگوں والے عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش

July 20, 2021

بھارت میں ایک بکری نے عجیب الخلقت 8 ٹانگوں والے بچے کو جنم دیا۔

بکری کے بچے کی پیدائش کی خبر دور دراز علاقوں تک پھیل گئی اور مقامی لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم گھر کے آس پاس جمع ہوگیا تاکہ بکرے کے بچے کو دیکھ سکے۔

عجیب الخلقت بکری کے بچے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں لیکن بدقسمتی سے 8 ٹانگوں والا یہ بچہ اپنی پیدائش کے چند منٹوں بعد ہی مر گیا۔

سرسوتی منڈول نامی خاتون کے مطابق ان کی بکری نے دو بچوں کو جنم دیا تھا، ایک بکری کے بچے کی آٹھ ٹانگیں تھیں جبکہ دوسرا بچہ نارمل تھا۔

بکری کے بچہ پیدائش کے چند منٹوں بعد ہی مر گیا لیکن بکری اور اس کا دوسرا بچہ ٹھیک ہیں۔