ورچوئل ریالٹی اور تعمیراتی صنعت

July 21, 2021

ٹیکنالوجی نے عالمی معیشت کی کئی صنعتوں کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ ایسی ہی ایک جدید ٹیکنالوجی کا نام ورچائل ریالٹی ہے۔ ورچوئل ریالٹی کے باعثدنیا اس وقت جن فوائد سے مستفید ہورہی ہے، چند برس پہلے ان کا تصور بھی محال تھا۔ اگر تعمیراتی صنعت کی بات کریں تو ورچوئل ریالٹی کی وجہ سے اب آپ، ایک تعمیراتی پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے پہلے ہی اس کی سیر کرسکتے ہیں اور ایک اینٹ رکھے جانے سے پہلے پروجیکٹ کا مکمل انٹیریئر دیکھ سکتے ہیں۔ ورچوئل ریالٹی نے اب ممکن بنادیا ہے کہ آرکیٹیکٹ اور کلائنٹ حقیقی معنوں میں ایک پروجیکٹ کے ڈیزائن پر شراکت دار کے طور پر کام کرسکیں۔

اس سلسلے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ، جیسے جیسے تعمیراتی ادارے ورچوئل ریالٹی کے شعبےمیں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے جائیں گے، اس جدید ٹیکنالوجی کے فوائد میں بھی اضافہ ہوگا۔ Enscapeنامی ایک انقلابی ’ریئل ٹائم رینڈرنگ ‘ سوفٹ ویئر ورچوئل ریالٹی کے تعمیراتی شعبہ میں استعمال کو یقینی بنارہا ہے اور اس شعبہ میں تصورات کو حقیقت کو روپ دے رہا ہے۔ اس بات کو صرف ایک آرکیٹیکٹ ہی سمجھ سکتا ہے کہ پروجیکٹکے ڈیزائن کے معاملے میں کلائنٹ کو مطمئن کرنا کس قدر مشکل کام ہوتا ہے۔

بنیادی طور پر، ’اِنسکیپ‘ ایک پلگ اِن ہے، جو نا صرف فوری طور پر اعلیٰ معیار کا ڈیزائن، سسٹم پر رینڈر کرکے آپ کے سامنے پیش کرتا ہے (کلاؤڈ سپورٹکے بغیر)، بلکہ آپ اس تیار ڈیزائن پر ریئل ٹائم میں مزید ترامیم بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے کیا فوائد ہیں اور آپ اس سے کس طرح ہرممکن حد تک زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں، ذیل میں یہی جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔

ورچوئل ریالٹی کو شامل کرنا

روایتی طور پر آرکیٹیکٹ جب کسی پروجیکٹکی ویژولائزیشن کے مرحلے میں جاتے ہیں تو اس دوران انھیں پروجیکٹ ڈیزائن پر مزید کام کو روکنا پڑتا ہے۔ تفصیلی رینڈرنگ میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں، جب کہ اگر آپ فوری طور پر پروجیکٹ ڈیزائن کا جائزہ لینا چاہتے ہیں تو اس میں بہت ہی کم تفصیلات آپ دیکھ پاتے ہیں۔ ’اِنسکیپ‘ نے اس پُرانے، وقت طلب (اور جدید دور میں کسی حد تک فرسودہ) عمل کو بدل کر رکھ دیا ہے اور آرکیٹیکٹس کو پروجیکٹ ڈیزائن کو ریئل ٹائم میںبیک وقت ویژولائز کرنے اور اس پر مزید کام کرنے کی آزادی فراہم کی ہے۔

ریئل ٹائم میں ترامیم دیکھنا

پروجیکٹڈیزائن میں، کلائنٹ کے مطمئن ہونے تک ایک ہی چیز آپ کو کئی بار کرنی پڑسکتی ہے، تاہم یہ کوئی آسان کام نہیں۔ ’ڈیزائن پراسیس‘ میں سب سے زیادہ رینڈرنگ کے عمل سے نفرت کی جاتی ہے، کیونکہ اس دوران آپ کے کام پر ’اسٹاپ‘ لگ جاتا ہے اور آپ گھنٹوں رینڈرنگ کے مکمل ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔ ’اِنسکیپ‘ نے اس سارے عمل کو بدل کر رکھ دیا ہے، جہاں آپ پروجیکٹ ماڈلنگ اور ویژولائزیشن بیک وقت کرسکتے ہیں ، جس سے آرکیٹیکٹ اپنے کلائنٹ کو پروجیکٹڈیزائن کی تبدیلیاں ریئل ٹائم میں دِکھا سکتا ہے۔ آپ جیسے ہی ماڈل میں چیزوں کا اضافہ یا کمی کرتے ہیں، فوری طور پر کمپیوٹر اسکرین پر اس کی ویژولائزیشن دیکھ سکتے ہیں۔

خامیوں پر نظر

ریئل ٹائم ویژولائزیشن کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ پروجیکٹڈیزائن میں کسی بھی خامی کی فوری طور پر نشاندہی کرسکتے ہیں، جو بصورتِ دیگر کئی وجوہات کے باعث اکثر ممکن نہیں ہوتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ روایتی طورپر ہر طرح سے مکمل پروجیکٹڈیزائن آپ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، جس کی تفصیلات اس قدر زیادہ ہوتی ہیںکہ ہر تفصیل پر نظر رکھنا ممکن نہیںہوتا۔ ’اِنسکیپ‘ کا فائدہ یہ ہے کہ چونکہ آپ کو پروجیکٹڈیزائن کی ویژولائزیشن، ریئل ٹائم میں مل رہی ہوتی ہے، اس لیے آپ کسی بھی غلطی کی فوری طور پر نشاندہی کرسکتے ہیں۔ اس طرح، اب ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ نئے تعمیراتی منصوبوں کے ڈیزائن میں کوئی بھیانک غلطی نظر نہیں آئے گی، جس کا خدشہ روایتی انداز میں کام کرنے میں بہرحال رہتا ہے۔

تجربےسے لطف اندوز ہونا

روایتی انداز میں پہلے آرکیٹیکٹ، پروجیکٹکو ڈیزائن کرتا ہے اور اسے مکمل طور پر رینڈر ہونے کے بعد ہی مکمل شکل میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے باعث، ورچوئل ریالٹی استعمال کرنے والے کئی نئے صارفین غالباً یہ سوچتے ہوں گے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لیے قابلِ ذکر وقت اور کوآرڈینیشن درکار ہوگا، جوکہ حقیقت نہیں ہے۔ ’اِنسکیپ‘ میں تاخیر (Lag)کا کوئی تصور نہیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ دراصل، پروجیکٹ ڈیزائن ہونے کے عمل سے لمحہ بہ لمحہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔

آپشنز استعمال کرنا

یہ ہوسکتا ہے کہ پروجیکٹ ڈیزائن کے ہر لمحے پر آپ کو تمام تفصیلات درکار نہ ہوں۔ اِنسکیپ میں آرکیٹیکٹ کے پاس ا س بات کے انتخاب کا حق ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی مرحلے پر کس قدر کم یا زیادہ تفصیلات دیکھنا چاہتا ہے۔ بنیادی شکل میں یہ آپ کو سادہ سی لیکن ہائی پرفارمنس تصاویر دِکھاتا ہے، جبکہ سب سے پیچیدہ شکل میںیہ اسٹیٹ آف دا آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حقیقت سے قریب تر تصاویر تمام تر تفصیلات کے ساتھ دِکھاتا ہے۔ یہ تمام تر آپشنز آپ وی آر سیٹنگ میں استعمال کرسکتے ہیں۔

’ڈرافٹ موڈ‘ ماڈل میں پروجیکٹڈیزائن میں شامل تمام اجزاء دیکھے جاسکتے ہیں، تاہم اس میں لائٹنگ یا فِنشز شامل نہیں ہوتیں۔ ’میڈیم موڈ‘ میں آپ نان- وی آر ویژولائزیشن سیٹنگ (ڈیسک ٹاپ ویژولائزیشن) میںڈیزائن کو مجموعی طور پر تفصیلی گرافکس کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم کلائنٹ کو پروجیکٹ کی پریزنٹیشن دیتے وقت یا اپنی ٹیم کے ساتھ پروجیکٹکا جائزہ لیتے وقت ’ہائی‘ اور ’الٹراموڈ‘ میں جانا بہتر رہتا ہے، جہاںآپ پروجیکٹ ڈیزائن کو وی آر سیٹنگمیں اس طرح دیکھتے ہیں، جیسے پروجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع ہونے سے پہلے ہی تیارشدہ پروجیکٹ آپ کے سامنے ہے اور آپ اس میں گھوم رہے ہیں۔