شہباز شریف کی عالم اسلام کو حج اور عیدالاضحٰی کی مبارکباد

July 20, 2021

مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف نے عالم اسلام کو حج اور عیدالاضحٰی کی مبارک دی ہے اور کہاہے کہ حج اس بار بھی کورونا وبا کے مصائب میں آیا ہے، اللّٰہ تعالی اس موذی مرض سے دنیا کونجات دے۔

اپنےایک بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ حج اور عیدالاضحیٰ کے مقدس دن ساتھ ساتھ آنا اللّٰہ تعالی کی خاص رحمت کامظہر ہے، اللّٰہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کا حصول ہی اس عظیم دن کا سبق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن اپنے اردگرد ضرورت مندوں اور مستحقین کاخصوصی خیال رکھا جائے، مقبوضہ فلسطین، جموں و کشمیر اور دیگر مقامات پر متاثرہ مسلمانوں کا ہم سب کو خیال رکھنا ہے۔