کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے اولمپکس دستے کا دوسرا اور آخری گروپ بدھ کو جاپان روانہ ہوگا جس میں چیف ڈی مشن بریگیڈئیر ظہیر اختر، ایتھلیٹ طلحہ طالب،ارشد ندیم، نجمہ پروین اور دیگر آفیشلز شامل ہیں،دریں ماہور شہزاد بیڈ منٹن میں ہفتےسے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔