سی پی اوکےچدھڑ چائنیز کیمپ اور بہادر پور چائنیز کیمپ کےدورے

July 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او منیر مسعود مارتھ نے بستی ملوک میں چدھڑ چائنیز کیمپ اور جلالپور پیر والہ میں واقع بہادر پور چائنیز کیمپ کا وزٹ کیا ،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم اور ایس پی صدر ڈویژن احمد نواز شاہ ان کے ہمراہ تھے، انچارج سکیورٹی شبانہ سیف، متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اور پاک فوج اور رینجرز کے افسران بھی وہاں موجود تھے، سی پی او نے چینی انجینئرز کے کیمپس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی دیکھی اور چینی انجینیئرز کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہدایات دیں۔