آج اس طبقے کو یاد رکھیں جو پورا سال نعمتوں سے محروم رہتا ہے،جلال الدین رومی

July 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)عید قربان کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہم آج کے دن اس طبقے کو یاد رکھیں جو پورا سال ان نعمتوں سے محروم رہتے ہیں۔عید قرباں کی اصل روح بھی یہی ہے کہ ہم غریب و نادار اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کا خیال رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی جہاں صاحب حیثیت افراد پر فرض ہے وہاں اس قربانی کے حصے میں مستحق افراد کو یاد رکھنا بھی اس عبادت کا حصہ ہے۔ خاص طور پر عید الاضحی ٰ پر گوشت کی تقسیم کے علاوہ پورا سال ایسے افراد کی خوشیوں و ضروریات کا خیال رکھنا بھی عبادت میں شمار ہوتا ہے۔