لڑکی کاپیچھاکرکےچھیڑ نےوالا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

July 21, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ قطب پورکے علاقے لڑکی کوچھیڑ چھاڑکرنے کا معاملہ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات چاہ جموں والہ کے قریب نوجوان لڑکی کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم پیچھا کرتا ہوا چھیڑ چھاڑ کررہاتھااور نازیبا حرکات کرتے ہوئے فرار ہوگیا ،لڑکی اپنے بچاؤکے لئے قریبی گھر میں داخل ہوئی،وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیاجس کی شناخت محمد علی خان کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔