پمپ ملازم مبینہ طورپر بیوپاری کوزخمی کرکے لاکھوں روپےلوٹ کر فرار

July 21, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ گلگشت کے علاقے میں منور حسین اپنے مال مویشیوں کے ساتھ بائی پاس کے قریب پٹرول پمپ پر موجود تھا کہ پمپ ملازم نے منور حسین سے گالم گلوچ کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا شروع کردیا،منور حسین نے الزام عائد کیا کہ لڑائی کے دوران پمپ ملازم نے میری جیب سے چارلاکھ روپےرقم نکال لی اورفرار ہوگیا،پولیس نے تفتیش کاآغاز کردیا ہے۔