محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھرکےقبرستانوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں

July 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان انتظامیہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھرکے قبرستان میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں کیں۔اس موقع پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی موجود تھے ۔محکمہ صحت کے اسسٹنٹ انٹامالوجسٹ اور پبلک ہیلتھ ورکز نے اپنے اپنے ٹاؤن کے قبرستان میں انسداد ڈینگی کی ایکٹیویٹیز انجام دیں اور دو مقامات سے ڈینگی کا لاروا برآمد کیا گیا جسے تلف کر دیا گیا اور متعلقہ قبرستانوں میں انسداد ڈینگی کا سپرے کیا گیا۔