شاہ محمود قریشی، یوسف رضا گیلانی جاوید ہاشمی سمیت اہم سیاسی شخصیات عید ملتان میں منائینگی

July 21, 2021

ملتان( سٹاف رپورٹر)ملتان کی اہم سیاسی شخصیا ت عیداپنے آبائی ا ضلاع میں منائیں گی،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، اپوزیشن لیڈرسینیٹ یو سف رضا گیلانی ، مخدوم جاوید ہاشمی ،سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ، چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر،پارلیمانی سیکرٹری زین قریشی ،صوبائی وزیر ڈاکٹراختر ملک ،پارلیمانی سیکرٹریز پنجاب اسمبلی جاویداختر انصاری ، محمدندیم قریشی ملتان میں عید منائیں گے ۔دریں اثناء شاہ محمود قریشی گزشتہ روز ملتان پہنچ گئے، وہ آج صبح آٹھ بجے دربار حضرت بہاؤالدین زکریا پر عید نماز ادا کریں گے ،اسی طرح قائد حزب اختلاف سینیٹ یوسف رضا گیلانی عید منانے ملتان پہنچ گئے ہیں، وہ آج 8 بجے صبح عید کی نماز دربار موسیٰ پاک شہیدمیں ادا کریں گے ،مخدوم جاویدہاشمی شاہی عید گاہ میں نماز اداکریں گے۔