تعلیمی بورڈ نے الشہادۃ الثانویہ کے سالانہ امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

July 21, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے الشہادۃ الثانویہ کے سالانہ امتحان پارٹ اول اور دوم کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا، جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹ دوم جس میں جماعت دہم اولیول وغیرہ کے پیپر دو اگست سے شروع ہوں گے اور سات اگست تک جاری رہیں گے ، ایک دن کے وقفے سے چار پرچے لئے جائیں گے ، جبکہ پارٹ اول جماعت نہم وغیرہ کے پرچے 30اگست سے شروع ہوں گے اور 7ستمبر تک جاری رہیں گے۔