اوورچارجنگ اوراوورلوڈنگ پر 13 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا

July 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 13 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔16 بسوں کا چالان کردیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان پر98ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔کارروائی سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کی۔